Oct 24, 2017 07:58 pm
views : 486
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 191 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 191 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 191
پوائنٹس کی کمی کے بعد 41291 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 119 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،203 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔