Oct 24, 2017 08:00 pm
views : 644
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MNA Ayesha Gulalai Media Talk
اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا
الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے عمران خان کا ریفرنس
مسترد کر دیاہے، عائشہ گلالئی رکن قومی اسمبلی برقرار رہیں گی، الیکشن
کمیشن کے پانچ میں سے تین ارکان نے کپتان کا ریفرنس مسترد کیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے عائشہ گلالئی نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو
کیا، الیکشن کمیشن نے میرے موقف کے حق میں فیصلہ دیا، اگر میرے خلاف بھی
فیصلہ آتا تو اداروں کو دھمکیاں نہ دیتی۔
رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ عمران خان سب کو احتجاج کا درس دیتے ہیں، عمران
خان نے ملک میں انتشار اور انارکی پھیلائی ہے،ادارے چھوڑ دیں تو تعریف ہوتی
ورنہ احتجاج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ،تاہم اب ملک میں انارکی پھیلانا عوام
کو قبول نہیں اب اگر عمران خان سڑکوں پر نکلے تو عوام بھی انکےخلاف نکلے
گی اور میں بھی عوام کے استھ نکلوں گی۔
عائشہ گلالئی نےمزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کو ووٹ دیے لیکن انہوں
نے ہماری بہن بیٹیوں کا احترام نہیں کیا،ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور
معیشت نیچے جارہی ہے جب کہ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے، پھر
کہتے ہیں معیشت نیچے جارہی ہے۔