Oct 24, 2017 08:51 pm
views : 616
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Motor Rally Reached Islamabad
اسلام آباد،پاکستان موٹر ریلی اسلام آباد پہنچ گئی،شرکا پر جوش
سترویں جش آزادی کے سلسلے میں نکالی جانے والی پاکستان موٹر کار ریلی
اسلام آباد پہنچ گئی ہے،خنجراب تا گوادر نکالی جا نے والی ریلی کےاسلام
آباد پہنچنے پر سیکیورٹی کے سخت ا تظامات کئے گئے،اس موقع پر ریلی کے شرکاء
کا جوش دید نی تھا ۔
پاکستان موٹر کار ریلی سنیچر خنجراب سے روانہ ہوئی ہے اور تقریباً 3 ہزار
کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد گوادر میں اختتام پذیر ہو گی، پاکستان کی
فوج کے زیر اہتمام ہونے والی نایاب اور سپورٹس گاڑیوں پر مشتمل اس ریلی کا
مقصد پاکستان کے ثقافتی ورثے، سیاحتی مقامات اور مہم جوئی پر مبنی کھیلوں
کو فروغ دینا ہے، اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے ریلی میں شریک نوجوان نے ذرائع ابلاغ وامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ اس طرح کی ریلی کا انعقاد ہو ا، اس سے ملک کا مثبت تاثر ابھر
تا ہے۔
ریلی کی واحد موٹر سائیکل سوار خاتون مہوش اقبال نےکہا کہ ہم ریلی کے ذریعے
د یا بھر میں یہ پیغام جائیگا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پر امن ملک ہے۔
ریلی میں شریک اسماعیل نامی شخص نے کہا کہ ہمیں د نیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستا ن ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے ۔