اسلام آباد،پاکستان کا شمار سرمایہ کاری کے لحاظ سے چوٹی کے 5 بہترین ممالک میں ہورہا ہے،وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2013میں پاکستان کوخطرناک ترین
ملک قراردیا جاتا تھا، حکومتی اصلاحات کے باعث ملکی معیشت بہت بہتر ہوئی ہے
اور آج پاکستان کا شمار سرمایہ کاری کے لحاظ سے چوٹی کے 5 بہترین ممالک
میں ہوتا ہے، پوری دنیا میں لوگ پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کر رہے
ہیں ۔
پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے تحریک انصاف کے
چیرمین عمران خان کو ستیا ناس بریگیڈ کا کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ
انہیں پاکستان میں حکومت کے ہر اچھے کام میں برائی نظر آتی ہے جب کہ سقراط
اور بقراط پاکستان کی کامیابیوں کو پنکچر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی جاری ہے اس لیے
میڈیا کے لیے نیا ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے، آئندہ کسی بھی میڈیا کو تھریٹ
الرٹ جاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اگر کوئی خط سامنے آیا تو اُس کی
تحقیقات کی جائیں گی۔