Oct 25, 2017 01:15 pm
views : 613
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 257 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،257 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 257 پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41549 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 208 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،52 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔