اسلام آباد،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کی پیداوار کی صنعت میں
ممتاز بین الاقوامی کمپنی انسالدو انرجیہ کے چیئرمین گیوسیپی زمپینی سے
ملاقات
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بجلی کی پیداوار کی صنعت میں ممتاز بین
الاقوامی کمپنی انسالدو انرجیہ کے چیئرمین گیوسیپی زمپینی سے ملاقات
کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور توانائی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی
بڑھتی ہوئی توانائی کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے استعداد کار میں اضافے کے
اہم پروگرام پر عمل پیرا ہے، ٹرانسمیشن چیلنجز پر قابو پانے کے لئے گرڈ
سٹیشنوں کے قریب چھوٹے منصوبے وضع کئے جا رہے ہیں۔
گیوسیپی زمپینی نے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور آبی وسائل مینجمنٹ کے
شعبوں میں اپنی کمپنی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی،
انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کی کمپنی جس کی سرگرمیاں دنیا بھر میں
پھیلی ہوئی ہیں ، بجلی کے چھوٹے منصوبوں بالخصوص کم بی ٹی یو گیس پر مبنی
منصوبوں کے قیام کےلئے ایک ترجیحی مارکیٹ کے طور پر پاکستان کے بارے میں
سرگرمی سے غور کررہی ہے، کمپنی کی پاکستان میں طویل تجارتی موجودگی پائی
جاتی ہے جبکہ پاکستان کی توانائی کے شعبے میں پیش کردہ مواقع نہایت وسیع تر
ہیں۔