پشاور،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان
وزیراعلی پرویزخٹک نے صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کے حق کے لیے
اسلام آباد میں ٹینٹ لگا کردھرنا دینے کا اعلان کردیاہے کہتے ہیں اگلے
الیکشن سے قبل فاٹا صوبے میں ضم ہوچکا ہوگا اس کے ساتھ خیبر پختونخوا
اسمبلی میں چار بل پاس کر لئے گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت شروع
ہوا تو ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویزخٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت
کی جانب سے صوبے کا حق نہیں دیا جارہا،وفاق کی جانب سے پینتیس ارب روپے
واجب الادا ہےجو کے بار بار یاد دہانی کے باوجود ادا نہیں کیے جارہے ہیں
،صوبے کا حق لینے کے لیے اسلام آباد میں ٹینٹ لگا کر دھرنا دیں گے ۔
صوبے کے حقوق کے لیے قومی وطن پارٹی کی انیسہ زیب اور اے این ہی کے جعفر شاہ نے وزیر اعلی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر بلدیات کی جانب سے اسمبلی میں پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل اور
لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کیے جنہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا
گیا۔
اسمبلی کا اجلاس ستائس اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔