Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 25, 2017 04:17 pm views : 591

Location : PM Office

Islamabad- Pakistan PM Shahid Khaqan Abbasi meets Rex Tillerson
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کی ملاقات

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی سیکورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرنا چاہیے ۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور اس جنگ میں نتائج بھی حاصل کیے ہیں، امریکا کےساتھ بہترین تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔
وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے پی ایم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال،وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک امریکہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے پاکستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے اچھا موقع ہے جب کہ پاک امریکا تعلقات خطےمیں امن وسلامتی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved