Oct 25, 2017 05:43 pm
views : 585
Location : Demestic Place
Skardu- PM chairs GB Council meeting
اسکردو،سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے،وزیر اعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد
صدیوں تک ملیں گے جب کہ ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے لیے ہر ممکن
تعاون کرتے رہیں گے۔
گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے
کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار کا فروغ اور جمہوریت کا تسلسل خوش
آئند ہے، گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں، علاقے
میں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں
کی مساوی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھے گی، گلگت بلتستان چین پاکستان
اقتصادی راہداری سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتا ہے،یہ پہلی حکومت ہے جس نے
خاص طور پر دیامر بھاشا ڈیم پر کام شروع کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی
ہماری ترجیح ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی اطمینان کا باعث ہے کہ جمہوری
قوتیں گلگت بلتستان میں آگے آرہی ہیں،گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں
سال 18-2017 کےلئے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔