Oct 25, 2017 06:04 pm
views : 519
Location : Ministry Of Finance Office
Islamabad- Finance Minister Chairs Meeting
اسلام آباد،وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے
بیرونی فنڈنگ کے انتظامات کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہیں،وزیر
خزانہ نے فنڈز کو بروقت خرچ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام
منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل سے فائدہ اٹھاسکیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن کے امور
کا جائزہ لیا گیا، اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نے اس موقع پر وزیر خزانہ
کو رواں ماہ برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس
کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان
پانچ سالہ تعاون کے اسٹریٹجک پلان پرعملدرآمد میں پیشرفت جاری ہے،انہوں نے
عالمی بینک اور اے ڈی بی سمیت عالمی ڈونر ایجنسیوں کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں
کی فنڈنگ کیلئے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور توانائی منصوبوں کے لئے غیر ملکی
امداد اور قرضوں کو صرف کرنے کی سختی سے نگرانی ہونی چاہیے۔اسحاق ڈار نے
ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے بیرونی فنڈز کے جلد از جلد اجراء کیلئے
کوششیں تیز کی جائیں اور ان فنڈز کے موئژ استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ
ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچ سکےجبکہ انہوں نے اس
حوالے سے وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں سے مؤثر رابطہ رکھنے کی بھی
ہدایت کی۔