Oct 25, 2017 06:26 pm
views : 494
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 273 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 273 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 273 پوائنٹس کے اضافے
کے بعد 41564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،184 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔