ٹوبہ ٹیک سنگھ، میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے میونسپل کمیٹی کے عملے نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
دوسرے روز بھی جاری رکھا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنر کاشف محمد علی کی ہدایت پر
اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری کے زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کے عملے نے ضلعی
پولیس کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے شور کوٹ روڈ اور شہر کے
دیگر مقامات پر دکان داروں کی طرف سے سڑکوں پر رکھا گیا سامان قبضے میں لے
لیااور تجاویزات ختم کردیے ہیں۔
اس موقع پرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر
تبریز صادق مری نے کہا کہ پورے شہر میں موٹر سائیکل رکشوں کے غیر قانونی
پارکنگ سٹینڈ ختم کیے جا رہے ہیں جبکہ تجاوزات مافیا کے ساتھ کوئی رعایت
نہیں برتی جائے گی۔