Oct 25, 2017 08:36 pm
views : 652
Location : Naval Headquarter
Islamabad- 13th Heads of Asian Coast Guard Agencies delegation calls on CNS
اسلام آباد،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے وفد کی ملاقات
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے وفدنےملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تیرہویں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ
کا وفد سولہ ممالک کی کوسٹ گارڈز، میری ٹائم سکیورٹی اینڈ سیفٹی ایجنسیزاور
آرگنائزیشن کے سربراہان اور اراکین پر مشتمل ہے جن میں آسٹریلیا ،
انڈونیشیا، بحرین،برونائی دارالسلام، بنگلہ دیش، ، ترکی،تھائی لینڈ،جاپان،
چین، سری لنکا، سنگاپور، فلپائن،کوریا، مالدیپ، ملیشیاءاور ویت نام کے کوسٹ
گارڈز، میری ٹائم سکیورٹی اینڈ سیفٹی ایجنسیزاور آرگنائزیشن کے سربراہان
اور اراکین پرشامل ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، ریئر ایڈمرل جمیل اختر بھی موجود تھے۔
وفد سے ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے
مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے ذریعے بحرِ ہند میں امن و سکیورٹی کو یقینی
بنانے میں پاک بحریہ کے کرداراور عزم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تیرہویں
ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیزمیٹنگ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی میزبانی ہمارے
اس عزم کامظہر ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ میری ٹائم خطرات پیچیدہ شکل اختیار کر چکے ہیں جو
سمندر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ اور اختراعی
طریقوں کا تقاضا کرتے ہیں۔
وفد نے سمندر میں قانون کی عملداری کویقینی بنانے کے ضمن میں پاک بحریہ کی
سرگرم کاوشوں کو سراہاوفد نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو مزید فروغ دینے
کے سلسلے میں مختلف اقدامات میں صف اوّل کا کردار اد اکرنے پر پاک بحریہ کی
تعریف کی۔