Oct 25, 2017 08:26 pm
views : 571
Location : Domestic Place
Dera Ismail Khan- Pakistan Motor Rally
ڈیرہ اسماعیل خان،پاکستان موٹر ریلی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئی
پاک فوج کے زیر اہتمام پاکستان ریلی خنجراب پاس سے نکل کر ملک
کے مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچی جہاں پاک فوج کی جانب
سے اس ریلی کے لئے خصوصی استقبالیے کا اہتما م کیا گیا ۔
سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ، جس میں جیپیں، ریسر بائکس اور نادر قسم کی
گاڑیاں شامل تھیں جن پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے اس ریلی کا استقبال
کیا گیا، اس موقع پر مختلف ملی نغموں کی دھن پر علاقائی رقص کیا گیا جبکہ
ڈیرہ اسماعیل خان کی ثقافت کے مطابق ، گھوڑا رقص کا بھی خصوصی مظاہرہ کیا
گیا۔
استقبالیہ تقریب کے بعد آئی جی ایف سی میجر جنرل خالد جاوید نے ریلی کے
شرکاء کو اپنی منزل، گومل زام کے لئے روانہ کیا جہاں پر ان شرکاء کے مابین
ریس کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا ۔ درہ خنجراب سے گوادر پورٹ تک کا سفر
کرنے والی اس پاکستان ریلی کا مقصد ایک طرف جہاں عالمی سطح پر
امن کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے وہیں اس ریلی کے ذریعے پاکستان میں موجود
سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرواتے ہوئے بین الاقوامی
سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا بھی بتایا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی میں
شریک واحد خاتون بائیک رائیڈر مہوش اقبال نے کہا کہ جہاں بھی جا رہے ہیں
بہت پیار مل رہا ہے،جیسا منفی چہرہ پاکستان کا دکھایا جاتا ہے اسل پاکستان
اس کے بالکل بر عکس پر امن اور محفوظ ملک ہے۔