Oct 25, 2017 08:40 pm
views : 451
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML N Daniyal Aziz Media Talk
اسلام آباد،رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز کی ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا
کہنا ہے کہ اخبارات میں جہانگیر ترین کے خلاف انسائیڈر ٹریڈنگ رپورٹ کے
انکشافات سامنے آئے ہیں، جس سے معلوم ہو رہا ہے کہ جہانگیر ترین کوبڑی
معافیاں دی گئی ہیں، ہماری اپیل ہے کہ رپورٹ منگوائی جائے جسے عدالت جانچے
اور اس کی حقیقت سب کے سامنے لائی جائے ۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی
رہنما نے کہا کہ ہم نے عدالت میں متعدد بار اس بات کو نہ صرف زبانی کلامی
بلکہ وکلاء کے ذریعے ایک سی ایم اے داخل کر کے اجاگر کیا ہے، اور یہ کہا کہ
سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان جو کہ اس کیس کی جواب دہ ہے اور انہوں
نے اپنے جواب میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک بیان بھی دیا ہے،جس میں یہ واضح
کیا گیا ہے کہ انسائیڈر ٹریڈنگ کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جہانگیز ترین کے
خلاف تیار کی گئی ہے جب وہ انڈسٹری کے وزیر تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کے
بغیر یہ کیسے پتا لگایا جا سکتا ہے کہ جہانگیر ترین کا کردار کیسا ہے،اس
معاملے کو ایس ای سی پی کی تیار کردہ اسٹیٹمنٹ میں واضح نہیں کیا گیا
۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر طریقے سے اس معاملے کو سامنے لایا ہے اور یہ بھی
بتایا ہے کہ ہمارے پاس گواہی بھی ہے،انہوں نے اپیل کہ ہم نے جو درخواستیں
دی ہیں ان کونمٹایا جائے تاکہ تمام معاملات عوام کے سامنے آجائیں۔
دانیال عزیز نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس میں وقت کی
کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے،بلکہ اس کے برعکس یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر کسی کو
پوری طرح موقع نہ دیں تو کہیں انصاف متاثر نہ ہو جائے, انہوں نے کہا کہ
عمران خان کو جو وقت دیا جا رہا ہے اس میں وہ اپنا پورا کیس تبدیل کر رہے
ہیں، ریکارڈ کے اوپر جہانگیر ترین کا جو خط ہے اس میں انہوں نے اعتراف جرم
کیا ہے کہ ہاں یہ انسائیڈرٹریڈنگ میرے باورچی اور مالی کے ذریعے کی گئی ہے ۔