Oct 25, 2017 09:06 pm
views : 594
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،عمرا ن ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عمرا ن ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہیں
اگر ریحام خان عمران خان کے چند ماہ کے ساتھ کے بارے میں بتادیں تو عمران
خان کا کردار سب کے سامنے آجائیگا۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی،عمران خان
کیلئے فرعون کیخلاف موسیٰ ثابت ہوئیں ،بنی گالہ میں منشیات کا بے دریغ
استعمال کیا جاتا ہے،بنی گالہ میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو ہٹا
کر سارا شکاری ٹولہ بیٹھا ہے،عائشہ گلالئی کے الزامات حقیقت لگتے ہیں، ان
کی تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہئے،صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ منشیات سے
متعلق الزامات کی ہم بھی اپنی سطح پر انکوائری کریں گے ،وزیراعلیٰ کے پی کے
عائشہ گلالئی کے منشیات سمگلنگ الزامات کی تحقیقات کرائیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے،اس کیخلاف بیان
دینا اداروں میں تصادم کے مترادف ہے ، کیا عمران کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ
آئین کی خلاف ورزی قرار دینا اداروں سے تصادم نہیں،میاں نواز شریف فراڈ
انصاف کو نہیں مانتے، اسحاق ڈار کیخلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے
،ایسے ظلم کیخلاف آواز اٹھانے پرنوازشریف کوموردالزام ٹھہرایاجاتا
ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ غلط بات ہے کہ پاکستانی مرد بیوفا ہے۔