Oct 25, 2017 09:36 pm
views : 559
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PML N Tallal Chaudhary Media Talk
اسلام آباد،عمران خان دعا کریں ریحام خان کی زبان اور عائشہ گلالئی کا بلیک بیری نہ کھلے ورنہ اکنا کردار سامنے آجائیگا،طلال چوہدری
وفاقی وزیر طلال چودھری نے کا کہنا ہےکہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی
نااہلی نوشتہ دیوار ہے ،اگر انہیں سزا نہ ملی تو پاکستان میں کسی کو سزا
نہیں ملے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی
وزیر نے کہا عمران خان مغرب کی مثالیں دیتے ہیں ،ان کو معلوم ہونا چاہئے
کہ مغرب میں ہراساں کرنے پرتاعمرعہدہ چھوڑناپڑتاہے،لیکن ہمارا ایسے بے شرم
سے پالا پڑا جس نے اولاد بھی چھپائی جبکہ مغرب میں اولاد یا مال سے متعلق
غلط بیانی پر سیاست بھی چھوڑنی پڑتی ہے ۔
طلال چودھری نے مزیدکہا کہ خان صاحب آپ دعا کریں کہ ریحام خان کی زبان اور
عائشہ گلالئی کا موبائل نہ کھلے اگر ریحام خان کی زبان اور عائشہ گلالئی کا
موبائل کھل گیا تو آپ کا کردار سامنے آ جائے گا،لوگوں کو پتہ چل جائے گا
کہ آپ کتنے پاک و صاف ہیں۔