پشاور،این اے 4 میں انتخابات کا عمل شروع
پشاور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغازہوگیا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
حلقے میں کل 269 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جہاں 3 لاکھ 98 ہزارافراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امید وار ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل
خان، ن لیگ کے ناصر خان موسی زئی اور پی پی پی کے اسد گلزار میدان سمیت کل
14 امید وار حصہ لے رہےہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حلقے میں عام
تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔
حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان اور پولیس تعنیات
ہیں،سیکیورٹی حکام کی جانب سے ووٹرز کے لئے موبائل پولنگ اسٹیشن میں لے
جانےپر پابندی ہے،سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 17 سو فوجی جوان
اور 7 ہزار پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں جب کہ نتائج کے لئے
پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعال کیا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت نامے جاری ہونے کے باوجود میڈیا کے داخلے پر
پابندی عائد کی گئی ہےجبکہ انتخابات کے لیے پولیس اسٹیشن بڈھ بیر کی عوام
الناس کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں، تمام پولنگ ایجنٹس کواپنے
دفاتر پولنگ اسٹیشن سے کم از کم 200 میٹر کے فاصلے پر رکھنے کی ہدایت کی
گئی ہیں۔