Oct 26, 2017 02:13 pm
views : 566
Location : Gulshan-e-Ravi
Lahore- Rana Mashood Inaugurates book Fair
لاہور،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے گراؤنڈ گلشن راوی میں تین روزہ کتب میلے کا افتتاح کر دیا
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نےمون مارکیٹ گراؤنڈ گلشن راوی میں تین روزہ کتب میلے کا افتتاح کر دیا ہے۔
کتب میلے کے پہلے روزمختلف سکولوں کے طالبعلموں، اساتذہ اور والدین کی بڑی
تعداد نے شرکت کی میلے میں 90ہزار کتابیں طلباء و طالبات کو مفت فراہم کی
جائیں گی،میلے کے انعقاد کا مقصد بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا
ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان
نے کہا ہے کہ کتب بینی کو فروغ دے کر معاشرے میں علم و دانش اور سماجی
رواداری و برداشت پر مبنی اقدار کو فروغ دیا جا سکتا ہے,اس طرح نوجوان نسل
میں علم سے محبت بڑھے گی اور وہ مطالعہ کتب کے ذریعے اپنے آپ کو جدید
تعلیمی تبدیلیوں سے با خبر رکھ سکیں گے۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ کتب میلہ سے مستقبل کے معمار مستفید ہوں
گے،کتب میلہ کے انعقادکا مقصد نئی نسل میں علم کی اہمیت کو اجاگر کرنا
ہے،اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے
اور طلباء و طالبات میں ادبی سرگرمیوں کا فروغ حکومتی منشور کااہم حصہ ہے
،انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی کتاب کی اہمیت ختم نہیں ہوئی
جبکہ ہمیں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کتابوں کے مطالعے سے زبان پر دسترس حاصل ہوتی ہے
اورانسانی سوچ میں وسعت آتی ہے،افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سکولز ڈاکٹر
اللہ بخش ملک اور سپیشل سیکرٹری سکولز رانا حسن اختر کے علاوہ طالبعلموں ،
اساتذہ اور والدین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔