Oct 26, 2017 03:57 pm
views : 613
Location : Alhamra Arts Council
Lahore- Drama Festival in Alhamra Arts Council
لاہور،الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد
لاہور کے ال حمرا آدٹس کونسل میں ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد ہو گیا ہے،صوبائی
وزیر رانا مشہود کی اہلیہ فرحت مشہود نے ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح کیا جبکہ
فرحت مشہود نے ڈرامہ فیسٹیول میں پیش کئے جانے والے ڈراموں کو دیکھا اور
فنکاروں کو خوب داد دی۔
تین روزہ فیسٹیول میں طلبا و طالبات اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،فیسٹیول کے
پہلے روز طلبا و طالبات نے مختلف ملکی حالات پر مبنی پندرہ ڈرامے پیش کرکے
حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ حاضرین بھی خوب محظوظ ہوئے۔
الحمرا آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے موضوعات
میں پاکستانی خواتین کی سماجی مشکلات، صوبائی تعصب اور معاشرتی مسائل، مذہب
کے نام پر شیطانی جنگ، امن اور محبت کا پرچار شامل ہیں،فیسٹیول کے پہلے
روز پندرہ ٹیموں نے ملکی و سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کرکے اپنے فن کا
مظاہرہ کیا ۔
شرکا کا کہنا ہے کہ ایسے فیسٹول طلبہ کی شخصیت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ڈرامہ فیسٹیول 27 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔