اسلام آباد،احتساب عدالت نے 2 ریفرنسزمیں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاور ان کے داماد کیپٹن
صفدرپیشی کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت
انتظامات کئے گئے،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 2 ریفرنسزمیں نواز شریف کے
وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےہیں۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز نے
سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ وہ جو کمر درد کا
بہانہ کر ملک سے چلا گیا، اسے نکالا گیا اور محفوظ راستہ دیا گیا، کسی
عدالت اور منصف میں اتنی ہمت ہے کہ اسے بلائے اور پوچھے آئین و قانون
کےساتھ جو کیا اس کا جواب دو۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ثبوت دیئے نہیں جارہے ،ثبوت بنائے جارہے ہیں۔
جے آ ئی ٹی بھی برطانیہ سے خالی ہاتھ آئی تھی۔ جلد بازی صرف ایک خاندان اور
منتخب وزیراعظم کے لئے ہی کیوں؟نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر ہے اور لندن
میں زیر علاج ہیں، ان کی نااہلی اقامہ کی بنیاد پر ہوئی، کیا سارا قانون
نواز شریف کے لئے ہے؟نوازشریف اور انکے اہلخانہ باربار لندن سے آکر پیش
ہورہے ہیں، اسے آپ وی آئی پی احتساب کہتے ہیں؟وی آئی پی احتساب وہ ہوتاہے
جب عدالت کے راستے سے گاڑی مڑجاتی ہے، ا یک شخص کو محفوظ راستہ دلوانے کے
لئے دھرنے دئیے جاتے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات
کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے،ناانصافی کی جائے گی تو سوال تو
اٹھے گا، ایک سوال پر انہوں نے کہا اختلافات کی باتیں میڈیا پر چل رہی ہیں
،ان کی کوئی اہمیت نہیں۔