Oct 26, 2017 07:22 pm
views : 601
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیسز ختم کردیے
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیسز ختم کردیےہیں۔
دستخط شدہ معافی نامے جمع کرانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیسز ختم کئے گئے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان
تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہالیکشن کمیشن پر تنقید کا صرف یہی مقصد
تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہو اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔
عمران خان نے کہا کہ 1970 کے انتخابات کے علاوہ تمام انتخابات متنازع
تھے،4حلقے کھولنے کا مطالبہ اس لئے تھا کہ آئندہ انتخابات شفاف ہو سکیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے موقف
کو تسلیم کیا،عوام منتظر ہیں کہ فری اینڈفیئرالیکشن ہو سکیں اور ہارنے
والا جیتنے والے کو مبارکباد دے۔
عمران خان نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا موٹو
گینگ گندی زبان استعمال کرتا ہے جبکہ میں نے کبھی کسی کی ذات کو نشانہ
نہیں بنایا۔