Oct 26, 2017 07:43 pm
views : 572
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- Akbar S Babar Media Talk
اسلام آباد،عمران خان لیڈر شپ کے قابل ہی نہیں،وہ صرف اقتدار کے پیچھے ہے،اکبر ایس بابر
پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان
کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی کٹہرے میں لائیں گے،عمران خان لیڈر شپ کے قابل
ہی نہیں،وہ صرف اقتدار کے پیچھے ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ اگر عمران خان قیادت کے قابل ہوتے تو وہ اسراستے پر چلتے جو ہم نے
منتخب کیا تھا،میری ان سے ذاتی کوئی رنجش نہیں ہے، سیاست میں گندے لوگوں کا
قبضہ ہے،تحریک انصاف کی دوغلی سیاست نے لوگوں کو مایوس کیا ہمارے کندھوں
پر بیٹھ کر لیڈر بنا ہے،مجھے خوشی ہے کہ عمران خان نے جس ادارے کی تضحیک
کرتا تھا آج اسی کے سامنے غیر مشروط معافی مانگی ہے، تحریک انصاف کو کرپٹ
مافیا سے پاک کریں گے۔
اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ آزادی بیان کرنے کا اختیار انسان کو کو حیوان
بنادیتا ہے،سیاستدانوں کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے،عمران خان کو
چیلنج کرتا ہوں کہ ناگر وہ سچے ہیں تو نا اہل ہونے کے بعد برطانیہ نہیں
بھاگیں گے اوریہیں رہ کر جدوجہدکریں گے۔