Oct 26, 2017 07:55 pm
views : 627
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 185 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 185 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی
کے بعد 41409 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،224 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔