Oct 26, 2017 08:23 pm
views : 575
Location : Sheikh Zayed Islamic Centre
Karachi- Software Exhibition at Sheikh Zayed Islamic Centre
کراچی،شیخ زاید اسلامک کلچر سینٹر میں سافٹ ویئر نمائش کا انعقاد
شیخ زایداسلامک کلچر سینٹر میں سالانہ سافٹ ویئر نمائش کا انعقاد کیا گیا
،نمائش میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ایگزیبیشن میں شریک طلبا نے مختلف
پروجیکٹس پیش کئےجو شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
نمائش میں شریک طلبا کا کہنا ہے کہ اس نمائش کے ذریعے صلاحیتوں میں اضافے
کا موقع ملتا ہے جبکہ ہر سال اس نمائش کا انعقاد کرایا جاتا ہے جبکہ موجودہ
ٹیکنالوجی اور اسلام کو ساتھ کے کر چلنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
نمائش میں شریک ایک طالبہ زاہدہ انعم نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یہاں یہ ایگزیبیشن منعقد ہوتی جبکہ طالب
علموں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
ایک اور طالبہ نے کہا کہ دنیا میں یہ تاثر عام ہے کہ اسلامی ماحول ار ماڈرن
معاشترہ الگ الگ ہیں جس کے لئے یہنمائش منعقد کی گئی ہے کہ ہم کس طرح سے
اسلام اور جدید ٹیکنالوجی کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔
ڈاکٹر صادق علی خان نے کہا کہ آئی ٹی کے میدان میں طالب علموں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
ڈائریکٹر شیخ زایداسلامک کلچر سینٹر عابدہ پروین نے کہا کہ نمائش کا مقصد
طالب علموں کے بنائے گئے پروجیکٹس کو مارکیٹ میں لانااور انکی سرگرمیوں کو
بڑھانا ہے۔