Oct 27, 2017 12:52 pm
views : 586
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 229 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،229 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 229 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 41179 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 215 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 74 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،135 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔