Oct 27, 2017 02:32 pm
views : 607
Location : PAF Base Mushaf Sargodha
Islamabad- COAS visited PAF Base Mushaf Sargodha and witnessed ongoing multinational exercise ACES meet 2017 at Air Power Center of Excellence (ACE)
راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاپی اے ایف بیس مصحف سرگودھاکا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس بیس مصحف سرگودھا کا
دورہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کو
سراہا اور پیشہ ورانہ تیاریوں اور مہارت کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایئر فورس مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے کثیر القومی مشقوں کا معائنہ کیا، مشقوں میں پاکستان، سعودی
عرب اور ترک فضائیہ نے حصہ لیا،ملکوں کی فضائی افواج کے نمائندوں نے بطور
مبصر شرکت کی اور 16 اکتوبر سے شروع ہونے والی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پی آئی اے ایف
کی کارکردگی کو سراہا، آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور
مہارت کی تعریف کی ۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ عالمی سکیورٹی صورتحال کے
باعث حربی حکمت عملی میں تبدیلی آئی جبکہ پاک فضائیہ نے انسداد دہشتگردی
آپریشنز میں بہت کچھ سیکھا ہے۔