Oct 27, 2017 02:43 pm
views : 568
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Shairf meets APNS Delegation
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر
سرمد علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش
مسائل او رملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ،وزیراعلی نے وفد کو اخباری
صنعت کے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر
سرمد علی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد نے پنجاب میں اخباری صنعت کے
مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ اشتہارات
کی تقسیم کے حوالے سے پنجاب نے مثالی انداز میں کام کیا ہے اوراس ضمن میں
محکمہ اطلاعات پنجاب خصوصا محکمہ تعلقات عامہ بہترین انداز میں کام کر رہا
ہے، وفد کے اراکین نے پنجاب کی عوام کی خدمت کے حوالے سے وزیراعلی محمد
شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سماجی شعبوں خصوصا شعبہ
صحت کی بہتری کیلئے شہبازشریف نے بڑی محنت کی ہے اور ان کی کارکردگی دیگر
صوبوں کے لئے رول ماڈل بن چکی ہے
وزیراعلی محمدشہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چند روز قبل ان کی
آنکھ کا آپریشن ہواہے او رڈاکٹروں کی ہدایات کے برعکس میں آج آپ سے ملاقات
کے لئے آیا ہوں،وزیراعلی نے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے یقین
دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بھی بات کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں 4مارشل لاء لگے
اور سیاسی حکومتیں بھی آئیں تا ہم مجموعی صورتحال کے تناظر میں سیاسی
حکومتیں عام طو رپر کمزور رہیں،فوجی حکومتیں عوام کی خدمت میں بری طرح
ناکام رہیں توسیاسی حکومتوں نے بھی عوام کی صحیح طریقے سے خدمت نہیں
کی،عوام کو بھی ان حکومتوں کے بارے میں تحفظات رہے ہیں ،ہمیں ان وجوہات کو
دیکھنا ہے کہ پاکستان میں ہر چوتھے یا پانچویں برس ہیجانی کیفیت کیوں پیدا
ہوتی ہے؟پاکستان چار اکائیوں ،آزاد کشمیر او رگلگت بلتستان پر مشتمل ہے،یہ
سب اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، پاکستان اس لئے
نہیں بنا تھا کہ یہاں لوٹ مار ہو او رایک دوسرے کے گلے کاٹے جائیں،ہم سب کا
ایجنڈا 21کروڑ عوام کی دل وجان سے خدمت ہونا چاہیے ،سیاسی قیادت کو عوام
کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے،جب ہم سب محنت کریں گے تو ہر کوئی ہماری
عزت کرے گا ، پاکستان کے سامنے میں کی کوئی حیثیت نہیں ، پاکستان کو ہم کی
طاقت سے آگے لے کر جانا ہوگا۔
ملک کوبھکاری پن ، ہزیمت،محرومیوں سے دور کرنے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا
ہوگا اور قربانیاں دینا ہوں گی ،غلط راستے پر چلتے رہے تو بھٹکتے رہیں
گے،دشنام طرازی ، جھوٹ او رالزام تراشی کی منفی سیاست قوم کی منزل کھوٹی
کرتی ہے،عمران نیازی نے میٹروبس کو جنگلا بس کہا او را ب سوا چار برس بعد
پشاور میں یہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،عمران نیازی نے یوٹرن مارے
ہیں او ر ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور ان کی سیاست جھوٹ کے گرد
گھومتی ہے ۔