وزیرستان،پاکستان موٹر ریلی وزیرستان پہنچ گئی
پاکستان موٹر ریلی وزیرستان پہنچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کاکہنا ہے کہ پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں سے آج دہشتگردی سے متاثرہ
علاقے معمول پرآگئے،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں موٹرریلی قیام امن کے
ہمارے دعووں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آر می چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان میں کارریلی میں شرکت کے موقع پرآرمی چیف نے
کہا کہ پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں سے آج دہشتگردی سے متاثرہ علاقے
معمول پرآگئے،دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں موٹرریلی قیام امن کے ہمارے
دعووں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کارریلی جیسے یونٹ ملک میں کھیلوں ،سیاحت اور ثقافت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔
آرمی چیف اور گورنر کے پی کے نے موٹرریلی کے دوسرے مرحلے کے بہترین ریسرز
میں انعامات تقسیم کئے،جبکہ اس موقع پر انہوں نے کار ریلی میں شامل شرکا
اور پاکستان کو پرامن ملک کے طورپر اجاگر کرنے پر منتظمین کاشکریہ ادا کیا۔