Oct 27, 2017 06:29 pm
views : 552
Location : Indian Embassy
Islamabad- Kashmir Black Day Protest
اسلام آباد،یوم سیاہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرس کا بھارت سفارت خانے کے با ہر احتجاج
دنیا بھر کے کشمیری عوام آج بھارت کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں،سات
دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام بھارت کے سامنت ڈٹے ہوئے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کے
باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے
جن پر بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے
بھر پر نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرے میں شریک ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف
احمد بٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑے بڑے معاملات حل ہو گئے ہیں لیکن کش یر
کا مسئلہ حل نہ ہونے میں اقوام متحدہ کی بد دیانتی شامل ہے۔
نجہیب الغفور خان نے کہاآج کے دن بھرت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا اور اس
کے ظلم کو ستم کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے
وعدے کو پوراکرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
سلیم ہارون نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا موقف بہت کمزور ہے اور اسی لئے بھارت مزاکرات سے بھاگتا ہے۔