Oct 27, 2017 07:42 pm
views : 652
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 304 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 304 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 304 پوائنٹس کی کمی کے
ساتھ 41105 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 104 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔