Oct 27, 2017 07:55 pm
views : 608
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Kisan Ittehad Delegation
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کسان ا تحادکے خالد کھوکھر گروپ اور چوہدری انور گروپ کے وفود کی الگ الگ ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کسان ا تحادکے خالد کھوکھر
گروپ اور چوہدری انور گروپ کے وفود نے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقات میں
کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
خالد کھوکھر گروپ اورچوہدری انور گروپ نے کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے
اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش
کیا۔
خالد کھوکھر نے کہا پنجاب حکومت نے آپ کی زیر قیادت ہمارے بے شمار مسائل حل
کیے ہیں۔کھادوں پر دی گئی سبسڈی کا کاشتکار کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے۔
چوہدری انور نے کہا کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے آپ کے اقدامات
بے مثال ہیں۔کسان آپ کے ساتھی ہیں اورآپ کے خیرخواہ ہیں۔سابق وزیراعظم محمد
نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کسانوں کیلئے تاریخی کسان
پیکیج دیاہے۔اربوں روپے کے کسان پیکیج پرہماری آئندہ نسلیں آپ کی احسان مند
رہیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کاشتکار میرے بھائی ہیں۔کاشتکار
خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔زرعی ٹیوب ویلوں پر حکومت ساڑھے14ارب
روپے کی سبسڈی دے چکی ہے۔پونے 2لاکھ کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے گئے
ہیں۔بلاسودقرضے حاصل کرنیوالوں میں70فیصد ایسے کاشتکارہیں جنہیں پہلی بار
یہ قرض ملا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاکھادوں پر اربوں روپے کی سبسڈی دے کر کسان کو اس کا
حق دیاگیا ہے۔پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں ایسے انقلابی کسان پیکیج کی کوئی
مثال موجود نہیں۔دیہی علاقوں میں 85ارب روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی
تعمیرومرمت کی گئی ہے۔دیہی سڑکیں کارپٹڈ ہونے سے دیہی آبادی کو بے پناہ
فائدہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی ہدایت بھی کی۔
کمیٹی میں صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،بلال یاسین،آصف سعید منہیس،نعیم
اختر بھابھہ،چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شامل ہوں گے۔
کسان اتحاد کے ایک گروپ کی قیادت خالد کھوکھر جبکہ دوسرے گروپ کی قیادت چوہدری انور کررہے تھے۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ،بلال یاسین،آصف سعید منہیس،نعیم اختر
بھابھہ،معاون خصوصی ملک محمداحمد خان،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ محکموں کے
سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔