Oct 27, 2017 08:28 pm
views : 623
Location : Islamabad Model College For Girls
Islamabad- Mushaal Hussein Mullick Addresses
اسلام آباد،کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے،مشال ملک
اسلام آباد گرلز ماڈل کالج میں یوم سیاہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا
گیا،تقریب کی مہمان خصوصی حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک تھیں، اس
موقع پرطلبا کی جانب سے ٹیبلو پیش کئے گئے جن میں کشمیر کی ثقافت اور وہاں
جاری بھارتی بربریت کو شرکا کے سامنے پیش کیا گیا۔
اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ ستر سال پہلے آج کے
دن بھارت نے دھوکے سے کشمیرپر قبضہ کیا اورتب سے لے کر اب تک بھارتی جبر کا
سلسلہ جاری ہے اور کشمیری عوام بھی تک ان کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
مشال ملک نے کہا کہ شہادتیں اپنی جگہ لیکن جو لوگ بھارتی مظالم میں وہاں جی
رہے ہیں وہ بھی جہاد کر رہے ہیں،کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا
ہے،فلسطین کی طرح کشمیر کی جدوجہد میں بھی نوجوانوں کا اہم کردارہے۔
مشال ملک نے کشمیری عوام کے جذبہ حق خود اردایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ
کشمیری عوام پر بیلٹ گنز کا استعمال ہو رہا ہے بھارت وہاں انسانی حقوق کی
خلاف ورزی کر رہا ہے ان سب کے باوجود نہتے کشمیری عوام انکے سامنے ڈٹے ہوئے
ہیں جو قابل تحسین ہے۔