Oct 27, 2017 12:00 am
views : 495
Location : Tando ALLAH Yar
Tando ALLAH Yar- NTS Student Protest
ٹنڈوالہ یار ،طلبا کا این ٹی ایس انتظامیہ کے خلاف احتجاج
ٹنڈوالہ یار این ٹی ایس کی جانب سندھ میڈیکل کالجز میں ٹیسٹ سے پہلے بک لیٹ
شو کرنے کے خلاف سینکڑوں امیدوار طلبہ اور طالبات کا ٹنڈو الہ یار پریس
کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین نے این ٹی ایس
انتظامیہ کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔
طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ این ٹی ایس کو انتظامیہ کا ہٹا کر دوبارہ ٹیسٹ
ریکنڈکٹ کروائے جائیں، طلبا کا کہنا ہے کہ ہمارامستقبل تباہ کیا جارہا اسے
بچایا جائے،صرف ایک ہی ادارہ ا بچا تھا جو میرٹ پر سیٹیں دیتا تھا،وہ بھی
کرپشن کی نذر ہو گیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبہ نے
کہا کہ ہمارے میرٹ پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ،این ٹی ایس انتظامیہ اپنی ناہلی
کا ملبہ طلبا پر ڈالا جا رہا ہے۔
ایک اور طالبہ نے کہا این ٹی ایس ہر سال بک لیٹ فراہم کرتا تھا اس سال بک
لیٹ کیوں فراہم نہیں کی گئی ،وزیر اعلیٰ سندھ اس ساری صورت حال کا نوٹس
لیں۔
ایک اور طالبہ نے کہا کہ دس دس لاکھ روپے دیکر لوگ اپنے بچوں کو پاس کروا رہے ہیں غریب کا بچہ تو اسطرح نہیں پڑھ سکتا۔