فیصل آباد،شہریوں کا اسمبلی کے حلف نامے میں ختم نبوت کے حوالے سے کی جانیوالی ترمیم کے خلاف احتجاج
فیصل آباد کے ملت چوک میں شہریوں کی جانب سے اسمبلی کے حلف نامے میں ختم
نبوت کے حوالے سے کی جانیوالی ترمیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی
کے شرکا نے بینر ز اور کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پروفاقی وزیر زاھد حامد
اورصوبائی وزیر رانا ثناء اﷲ استعفیٰ دو کے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے حلف نامے میں ترمیم کے واقعے کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے اور ملوث افراد سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری نے
کہا کہ آئین می تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے ہونے والی ترمیم پر بننے والی
کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔
ایک اور شہری نے کہا جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے وہ فوری استعفیٰ دے دیں ۔