لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین صوبائی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز و ٹیکسیشن سردار خالد محمود وارن کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چیئرمین صوبائی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز و ٹیکسیشن سردار خالد محمود وارن نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دھرنا دینے
والوں نے ملک و قوم سے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے اورملک کو دھرنوں سے
آگے نہیں لے جایاجاسکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے
،دھرناپارٹی نے عوام کی خوشحالی کے منصوبوں میں رخنہ ڈالا، رکاوٹوں کے
باوجود مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے
کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت خدمت،محنت اوردیانت کے
سنہری اصوبوں پر عمل پیرا ہے،ہمارا ہر قدم عوامی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا
ہے ۔
چیئرمین صوبائی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز و ٹیکسیشن سردار خالد محمود
وارن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عوام کی بے لوث
خدمت کی ہے اورجنوبی پنجاب کے عوام اپنے ہر دلعزیز رہنماء شہبازشریف سے بے
پناہ محبت کرتے ہیں ۔