مچھ،ریلوے ٹریک پر دھماکہ ،4 مسافر زخمی
بلوچستان میں مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے ،اکبربگٹی ایکسپریس
حادثے سے بال بال بچ گئی ،دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا
ہے اور مسافر ٹرین کی بوگی نمبر 9 بری طرح متاثر ہوئی جس کے نتیجے
میں4افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی
کارروائیوں کا آغاز کر دیا جبکہ ایف سی، لیویز اور پولیس اہلکار وں نے
شواہد جمع کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے،بعد ازاں دھماکے سے متاثرہ ٹرین کو
مچھ ریلوے اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مچھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔