Oct 28, 2017 12:24 pm
views : 630
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh and Interior Minister meets MQM Pakistan Delegation
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار،عامر خان،کامران ٹیسوری،کنور نوید جمیل اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری کے اقدامات،شہر کے
ترقیاتی منصوبوں،انفرا اسٹرکچر کی بحالی،سالڈ ویسٹ مینجمینٹ،کراچی میں
سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کیاگیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا وفاقی حکومت پورے ملک کی
یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کر رہی ہے۔کراچی کو ملک کی معیشت میں خصوصی
اہمیت حاصل ہے۔متحدہ قومی موومنٹ صوبہ کی اہم سیاسی جماعت ہے،شہر کی ترقی
کے لئے اس سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کے
عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔کراچی پیکج سے صنعتی علاقوں
کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کراچی پیکج کی رقم کی
شمولیت سے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی رقم بڑھ کر 75 ارب ہو جائے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہامسائل بہت
ہیں،وفاقی حکومت سے توجہ دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ملاقات کی دعوت دینے پر
وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر سندھ کے مشکور ہیں۔