Oct 28, 2017 12:34 pm
views : 555
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs Video Link Meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
کیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دیہات میں صفائی
اورترقیاتی پروگرام کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔اس مقصد کے لئے 19ارب
روپے مختص کئے جائیں گے۔یونین کونسل کی سطح پر صفائی اور ترقیاتی پروگرام
شروع کیا جائے گا۔بلدیاتی ادارو ں کے نمائندے سکیموں کی نشاندہی کریں گے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
رورل سینی ٹیشن اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام دیہات میں مثبت تبدیلی لائے گا۔اس
پروگرام کے ذریعے گاؤں کی سطح پر صفائی ستھرائی کاموثر نظام وجود میں آئے
گا۔اس پروگرام پر پیشہ وارانہ مہارت اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کرنا
ہوگا۔
محمد شہبازشریف نے کہاپروگرام کے لئے مختص وسائل کا شفاف استعمال ہر صورت
یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔یہ پروگرام146146پکیاں سڑکاں
سوکھے پینڈے145145 کی طرح دیہی زندگی کو یکسر بدل دے گا۔
وزیراعلی نے پروگرام پر عملدرآمد او رمانیٹرنگ کے لئے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی
تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔صوبائی وزیر قانون ء صوبائی وزیر بلدیات، اور
صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات سٹیئرنگ کمیٹی کو مشترکہ طور پر ہیڈ کریں
گے۔کمیٹی میں چیئرمین ضلع کونسلزاور میئر میں بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا یہ پروگرام بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے
کی جانب اہم اقدام ہے۔اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہاتوں میں صفائی کا نظام
بہتر ہوگا۔جس طرح ہم نے شہرو ں کو صاف ستھرا بنایاہے اسی طرح دیہات کو بھی
صاف بنانا ہے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے دیہات میں صفائی اور ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزراء رانا ثنا ء اللہ، منشا اللہ بٹ،ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ
غوث پاشا، ایم این اے حمزہ شہبازشریف،سینیٹرسعود مجید،ایم این اے مہر
اشتیاق احمد، چیف سیکرٹری، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال،شیخوپورہ،
قصور،چکوال کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلز،لاڈ میئر لاہور اور متعلقہ محکموں کے
سیکرٹریز نے اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔