Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 28, 2017 01:30 pm views : 624

Location : ATC Court

Karachi- MQM Pakistan Leader Dr.Farooq Sattar Media Talk
  • Urdu

کراچی ، حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے ،ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ حماد صدیقی کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے اور گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کئی لوگوں پرسانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے بنے اورختم بھی ہوئے، سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس سے کئی لوگوں کو بری بھی کیا گیا لہٰذا حماد صدیقی پر کوئی الزام ہے تو ان کی گرفتاری پر انصاف کا راستہ اختیار کیا جائے اور گرفتاریوں پر قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے صاف ستھری جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے، ہمارے یہاں کریمنل کی کوئی جگہ نہیں جب کہ پی ایس پی ڈرائی کلین پراسیس ہے، جو گرفتار ہوتا ہے وہ پی ایس پی کے کیمپ سے برآمد ہوتا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا بانی ایم کیو ایم سے کوئی واسطہ نہیں، رؤف صدیقی اور دیگر رہنما ایک سال سے ہمارے ساتھ ہیں، ایک سال میں 22 اگست کے بعد سے بہت سے مقدمات کا جواز نہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے 800 سے زائد کارکنان جیلوں میں قید ہیں، اسیر کارکنان کو جیل مینوئل کے تحت سہولتیں نہیں دی جارہیں، ایسا اقدام ناقابل قبول ہے جس میں ہمارے کارکنان کوآزمائش میں ڈالا جائے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved