کراچی،صحافی احمد نورانی پر کیا جانے والا حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،بلاول بھٹو
چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صحافی احمد نورانی پر
کیا جانے والا حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،میڈیا کی آزادی کو ہر صورت
برقرار رہناچاہیے,آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں گے، احمد نورانی پر
حملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پمز اسپتال میں زیر علاج احمد نورانی کی عیادت کی اور قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔
احمد نورانی کی عیادت کے موقع پرپمز ہسپتال کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
نے کہا کہ احمد نورانی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،اس حملے پر ہمارے شدید
تحفظات ہیں، ہم آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں گے،صحافی پر حملے کی
شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،احمد نورانی کی فیملی سے ہمدردی کا اظہار کرتے
ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں اور ہماری پارٹی احمد نورانی کے ساتھ
ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ احمد نورانی کرپشن کے حوالے سے کئی اسٹوریز پر
کام کر رہے تھے،میڈیا کی آزادی کو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے، صحافیوں کی
انشورنس بھی ہونی چاہیے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا احمد نورانی کے ساتھ جو ہوا بہت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، اس واقعے پر شدید تحفظات ہیں۔