اسلام آباد ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی پمز اسپتال آمد
اسلا م آباد میں و فاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت برائے
داخلہ طلال چوہدری نے پمز اسپتال میں صحافی احمد نوارانی کی عیادت کی۔دونوں
رہنما ؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے
لئے خصوصی دعا کی ۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا احمد نوارانی پر حملہ آزادی صحافت پر
حملہ ہے،حملہ کرنے والوں کی سوچ کامیاب نہیں ہوگی،صحافیوں پر حملے نے ہمارے
سر شرم سے جھکا دئیے ہے۔
و فاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزیدکہا یہ موقع جذبات دکھانے کا نہیں
ہے،یہ بھی دیکھا جائے گا کہ صحافی پر حملہ انکی تحریروں میں تنقید کا
نتیجہ تو نہیں،جائزہ لیں گے کہ کوئی تیسری طاقت ہمیں لڑوا تو نہیں رہی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا صحافی پر حملے کی پوری انکوائری
کی جائے گی،پولیس اور ایجنسیسزمل کر واقع کی تحقیقات میں حصہ لیں گے،ایسے
واقعات پہلے بھی کئی بار ہوچکے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا جب سے یہ حملہ ہو ا ہے تحقیقات جاری ہیں،احمد
نورانی پر حملے کی تحقیقات نتیجہ خیز ہوں گی،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لے
رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سینئر رپورٹر احمد نورانی راولپنڈی سے اسلام آباد آرہے تھے
کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے
زیرو پوائنٹ جنکشن پر روکا جہاں تین مزید افراد پہلے سے موجود تھے۔نامعلوم
افراد نے احمد نورانی اور ان کے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر بدترین تشدد کا
نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔