لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاء کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ بعض
سیاسی مخالفین نے جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ 21
کروڑ باشعور عوام ہر موقع پر یوٹرن لینے والوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے
ہیں۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہا پاکستان میں دشنام طرازی کی سیاست کی کوئی
گنجائش نہیں۔ بین الاقوامی ادارے بھی حکومت کی شفاف پالیسیوں کے معترف ہیں۔
پاکستان آج اس منزل کی طرف رواں دواں ہے جس کا خواب اقبالؒ اور قائدؒ نے
دیکھا تھا۔ پاکستان کے عوام اپنی بدلتی ہوئی قسمت کسی کو کھوٹا نہیں کرنے
دیں گے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا پنجاب میں
آپ کی قیادت میں بے مثال ترقیاتی کام ہوا ہے۔ آپ نے اپنی محنت کے ساتھ صوبہ
پنجاب کو ایک رول ماڈل صوبہ بنایا ہے۔