Oct 28, 2017 04:27 pm
views : 620
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Sri Lanka Cricket Team tour of Pakistan, Security High Alert
لاہور، ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل
پاکستان اور سری لنکا کے مابین اتوار کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر سمیر احمد کی ہدایت پر قذافی اسٹیڈیم میں دیگر مقامات پر 20
ایمبولینس کھڑی کی جائیں گی اور ساتھ ہی 10 موٹر بائیک ایمبولینس بھی اطراف
میں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ آگ بجھانے کیلیے 11 گاڑیاں مختلف مقامات
پر کھڑی کی جائیں گی جس کے لیے 20 موبائل ریسکیو پوسٹس بنائی جارہی ہیں جب
کہ 20 بیڈز کا عارضی اسپتال ہاکی اسٹیڈیم میں قائم کردیا گیا ہے۔