اسلا م آباد،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پمز اسپتال میں صحافی احمد نوارانی کی عیادت
اسلا م آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پمز اسپتال میں صحافی احمد
نوارانی کی عیادت کی خورشید شاہ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان
کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔
احمد نورانی کی پمز میں عیادت کے بعد قائد حزب اختلا خورشید شاہ نے ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے ہم اس کی
مذمت کرتے ہیں ،یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا بار بار ہوتا رہا ہے،اس طریقے سے
اگر کسی کا آواز دبانے کی کوشش کی گئی تو دبے کا نہیں،اس بات پر میڈیا بھی
احتجاج کرے گی۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ میں انتظامیہ اور حکومت سے کہوں گا ملزمان
پکڑے جائیں پارلیمنٹ نے ہمیشہ اس بات پر آواز اٹھائی ہے میں اپوزیشن کی
آواز بول رہا ہوں،اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیئر صحافی احمد نورانی راولپنڈی سے اسلام آباد اپنے گھر کی
طرف آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو زیرو پوائنٹ پر 3 موٹرسائیکل سواروں نے
روکنے کی کوشش کی،گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے پیچھا کیا اور آگے جاکر گاڑی
روک لی ۔