Oct 28, 2017 05:11 pm
views : 520
Location : Governor House
Karachi- Shia Missing Persons Committee Protest
کراچی،شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا جاری
شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا جاری ہے،دھرنے کے شرکا نے گورنر ہاؤس کے باہر نماز ظہرین ادا کی۔
علامہ حسن ظفر نقوی کی قیادت میں ملیر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے
نکالی گئی ریلی کے شرکا کا گورنر ہاؤس پر دھرنا جاری ہے،دھرنے کے باعث
گورنر ہاؤس جانے والی سڑک کو کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے ۔
گزشتہ رات ملیر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریلی نکالی گئی تھی اور ریلی کے شرکا نے گورنر ہاؤس پردھرنے کا اعلان کیا تھا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، لاپتہ
افراد کی بازیابی کے لیے گورنر ہاؤس پر پُر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں ۔
دھرنے کے باعث گورنر ہاؤس جانے والا ایوان صدر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا
گیا ہے اور ٹریفک کو سرور شہید روڈ سے پاسپورٹ آفس کی جانب سے موڑا جارہا
ہے۔
دھرنے کے مقام پر پولیس اہلکار، خواتین پولیس اور واٹر کینن بھی موجود ہیں ۔