کراچی،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور چائنا کلچرل سوسائٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور چائنا کلچرل سوسائٹی کے درمیان ایم او یو
پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ممالک کے ثقافتی وفود کے تبادلوں کے
علاوہ دونوں ممالک کی ثقافت، ادب اور زبان کو ایک دوسرے ملک میں فروغ دینے
کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر چائنا کے وفد نے آرٹس کونسل کو
50لاکھ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا۔
آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمد احمد شاہ اور چائنا کے وفد کے سربراہ ، اور
چائنا کلچر سوسائٹی کے نائب صدر ٹینگ پِنگ نے آرٹس کونسل کراچی میں ایم او
یو پر دستخط کئے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہاکہ
آرٹس کونسل کراچی ایک ثقافتی ادارے اور پاکستان کے روشن چہرے کے طور پر
دُنیا بھر میں متعارف ہوا ہے،آج کا یہ ایم او یو پاک چین دوستی میں مزید
مضبوطی اور دونوں ممالک کے عوام کے رابطوں کومربوط کرنے کا ذریعہ ثابت
ہوگا۔ دونوں ممالک کی ثقافت اور اقدار کو عوام تک پہنچانے کے لئے یہ ایم او
یو سنگ میل کی اہمیت رکھے گا۔ دونوں ملکوں کے آرٹ، میوزک ، ویژیول آرٹ،
پروموٹنگ آرٹ اینڈ ڈانس تھیٹر ، فلم اور ٹیلی وژن وغیرہ کو فروغ دینے کے
لئے یہ معاہدہ کیاگیا۔
احمد شاہ نے کہا کہ ہمارے اس اقدام سے پاکستان خصوصاً کراچی کی عوام چائنا
کے وہ ثقافتی پروگرام جو ٹی وی کی اسکرین پر دیکھتے تھے، اب وہ آرٹس کونسل
میں لائیو دیکھ سکیں گے دونوں ممالک کے آرٹسٹوں اور آرٹ کو ترقی دینے والے
باصلاحیت نوجوانوں کے وفود بھی ایک دوسرے کے ممالک میں بھیجے جائیں گے، سی
پیک منصوبہ ملک کی معیشت کو بے حد ترقی حاصل ہوگی جب کہ یہ ایم او یو دونوں
ممالک کے چکر کو ایک دوسرے سے تعارف کرانے کا ذریعہ بنے گا جبکہ آرٹس
کونسل میں چائنا زبان سیکھانے اور چائنا میں اُردو کے فروغ کے لئے اقدامات
کئے جائیں گے۔
چائنا کے وفد کے سربراہ اور چائنا کلچرل سوسائٹی کے نائب صدر ٹینگ پِنگ نے
کہاکہ چائنا اور پاکستانی کی دوستی کو 68سال کے دوران بہت مضبوط ہوچکی اب
ثقافتی رشتوں کو بھی مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایم او یو پاکستان
اور چائناکی دوستی کے 68سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور چائناکے عوام کو ایک
تحفہ ہے ۔ دونوں ملکوں کے کلچرل کا تبادلہ بہت اچھا اقدام ہے اس پر تیزی
سے کام کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے لئے اہم ترین ملک ہے،
دونوں ملکوں کی کلچرل اور معیشت کی ترقی دونوں ملکوں کی دوستی کو مزید
مضبوط کرے گی، انہوں نے کہاکہ چائنا کراچی میں بس سروس بھی شروع کرنے والا
اور ہمارے ان اقدامات سے کراچی کے عوام کو بہت سہولیات میسر ہوں گی۔ آج کے
اس پروگرام کا اہم مقصد چائنا اور پاکستان کے کلچرل کو فروغ اور ہم آہنگی
پیدا کرنا ہے۔