Oct 28, 2017 07:39 pm
views : 580
Location : Chairman Secretariat
Islamabad- Chairman PTI Imran Khan video Massage
اسلام آباد،میانوالی جلسے سے قبل عمران خان کا ویڈیو پیغام
پاکستان تحریک اںساف کی جانب سے میانوالی جلسے کے حوالے سے عمران خان کا ویڈیو پیغام جا ری کر دیا گیا ہے۔
جلسے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ
اپنےشہرمیانوالی میں بڑاجلسہ کرنےآرہاہوں، 3سال پہلے میانوالی میں تاریخی
جلسہ کیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے،
جلسے میں شرکت کے لیے عوام ضرورآئیں، بتاؤں گا پاکستان کہا ں کھڑا ہے اور
ہمیں اسے کہاں لے جانا ہے۔
اہلیان میاں والی کو مخاطب کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ پاکستان کودرپیش
خطرات پر آپ سے بات ہوگی، بتاؤں گا ملک کا خون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو
شکست کیسے دینی ہے۔
دوسری جانب عمران خان اسٹیڈیم میں جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے
ہیں جہاں عمران خان سہ پہر3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی اور
مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔