چاغی,آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل طارق امان کا دالبندین کا دورہ
آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل طارق امان نےدالبندین کا دورہ کیا،قبائلی عمائدین و انتظامیہ نے آئی جی ایف سی کا استقبال کیا ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئی جی ایف سی میجرجنرل طارق امان نے
کہا کہ دراندازی روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی ہے جبکہ
ایف سی تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
آئی جی ایف سی نے کہا کہ چاہتے ہیں ایف سی اور عوام کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ حائل نہ رہے۔
میجرجنرل طارق امان نے مزید کہا کہ دالبندین میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا
مسئلہ جلد حل کیا جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کسی قربانی سے دریغ
نہیں کریں گے۔