Oct 28, 2017 08:23 pm
views : 598
Location : Different Places
Lahore- Voxpop About Cricket
لاہور،سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے شہریوں کی رائے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا
جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں مختلف فلائٹس سے آج رات لاہور پہنچ رہی
ہیں۔
اس حوالے سے اہلیان لاہور میں خاسا جوش و خروش پایا جارہا ہےجبکہ غیرملکی
کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے بھی بھرپور اقداما ت کئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی
کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان
قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائیگا۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان نے کہاکہ سری لنکن ٹیم ی پاکستان آمد خوش آئند بات ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ پورے ملک میں کرکٹ ہونی چاہیے۔
ایک اور شہری نے کہا سری لنکن ٹیم کی آمد سے مثبت تاثر ابھرے گا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔